سابق منگیتر نے ٹیچر پرتیزاب پھینک دیا
جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیلائیٹ ٹاﺅن میں نوجوانو ںنے خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک دیاجس کی وجہ سے اُس کا چہرہ جھلس گیا۔خاتون کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق خالدہ پروین کا ملزم سے رشتہ طے ہوا تھالیکن خاندانی مسائل کی وجہ سے بعد میں انکار کردیاگیا ۔ملزم کو رشتہ ٹوٹنے کی رنجش تھی جس پر اُس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔