لا ل مسجد آپریشن ، تین خاندانوں کو دیت کی رقم ادا

لا ل مسجد آپریشن ، تین خاندانوں کو دیت کی رقم ادا
لا ل مسجد آپریشن ، تین خاندانوں کو دیت کی رقم ادا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ لا ل مسجدکے تین خاندانوں کو دیت کی رقم ادا کردی گئی جبکہ عدالت نے 103افرادکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے روبرولال مسجد آپریشن کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل بابرعلی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے تین افراد کو دیت کی رقم ادا کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ کو کس نے دیت اداکرنے کو کہاجس پر بابرعلی نے بتایاکہ سیشن جج نے معاوضہ دینے کا حکم دیاتھا۔ جسٹس جوادایس خواجہ نے استفسارکیاکہ سیشن جج نے صرف افراد کو دیت دینے کا حکم دیاتھا؟ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ بے گناہ اور گنہگاروں کا فرق کیسے کرلیا؟ عدالت نے 103افراد کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : اسلام آباد