چائے دیر سے لانے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

چائے دیر سے لانے پر شوہر نے بیوی قتل کردی
چائے دیر سے لانے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

  

جیکب آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر نے مبینہ طورپرچائے دیر سے لانے پرشوہر نے بیوی کو کاری قرار دے کر موت کے گھاٹ اُتاردیا۔خاتون ’پیاری‘ کے اہل خانہ نے کہاکہ چائے دیر سے لانے پر اس کے شوہر امام بخش نے اپنے میکے والوں کے ساتھ مل کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اہل خانہ نے کہاکہ قتل کی ایف آر درج کروانے کے بعد الٹا مقتولہ کے شوہر حاجی امام بخش نے گاﺅں کے با اثر افراد کے ساتھ مل کر اس کے خاندان کے سات افراد کو جیل میں بند کروادیا ۔ اس صورتحال میں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ مظلومہ کا خاندان انصاف کامتلاشی ہے۔

مزید : جیکب آباد