حکومت کی عدم توجہی ، جامعہ پشاور مالی مشکلات کا شکار

حکومت کی عدم توجہی ، جامعہ پشاور مالی مشکلات کا شکار
حکومت کی عدم توجہی ، جامعہ پشاور مالی مشکلات کا شکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پوری رقم نہ ملنے پرجامعہ مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ جامعہ کے اخراجات کی مد میں وفاقی حکومت سے 1753ملین روپے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ وفاق نے 837ملین روپے دینے پر اتفاق کیا لیکن اب بھی 180ملین کے بقایا جات ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے مطلوبہ رقم نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے اعتبار سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : پشاور