سیلاب کا خدشہ، پشاور کی 59 یونین کونسلوں میں حفاظتی انتظامات جلدمکمل کرنے کی ہدایت

سیلاب کا خدشہ، پشاور کی 59 یونین کونسلوں میں حفاظتی انتظامات جلدمکمل کرنے کی ...
سیلاب کا خدشہ، پشاور کی 59 یونین کونسلوں میں حفاظتی انتظامات جلدمکمل کرنے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظرپشاور کے نواحی علاقوں میں بہنے والے دریاﺅں اور نہروں کے کناروںپر تجاوزات ہنگامی طور پر ختم کر کے ایک لاکھ سینڈ بیگ حفاظتی بند کے طور پر لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او پشاور سراج احمد کا کہنا تھا کہ جون ،جولائی اور اگست میں بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے جس سے بچاﺅ کے لیے ٹھوس بنیادوں پر پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ پانی رہائشی علاقوں میں داخل نہ ہوسکے ۔

مزید : پشاور