حافظ سعیدکیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ہیں:وزیرداخلہ

حافظ سعیدکیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ہیں:وزیرداخلہ
حافظ سعیدکیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ہیں:وزیرداخلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارت کی طرف سے حافظ محمدسعید کیخلاف کاروائی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینی بلکہ اپنے قانون کے مطابق چلنا ہے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضےح کیاہے کہ حافظ سعید کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔اس سے پہلے اسلا م آباد میںبھارتی سیکرٹری داخلہ آر کے سنگھ نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ون آن ون ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کے حوالے سے ایک ڈوزیئر موصول ہوا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ثبوت کے بغیرحافظ سعید کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ، بھارت الزام تراشی کی سیاست نہ کرے۔رحمان ملک نے کہا ہے دونوں ممالک کے درمیان ویزا پالیسی میں نرمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپرس میں را ملوث تھی لیکن الزام آئی ایس آئی پر لگایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھارتی سیکرٹری داخلہ کو فراہم کر دئیے ہیںوزیر داخلہ نے اپنے بھارتی ہم منصب چدم برم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔قبل ازیں دونوں ملکوں کے وفود کی ملاقات بھی ہوئی۔ملاقاتوں میں دہشت گردی ،بلوچستان ایشو، ممبئی ِ حملوں ، اور باہمی تجارت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مزید : قومی