نیٹو سپلائی کی بحالی ہمارے مفاد میں ہے مگر امریکہ معافی مانگے :حنا کھر
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو جلد سے جلد بحال کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادیوں کے ساتھ شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرے۔ سلالہ میں شہید ہونے والے چوبیس جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان کا حق ہے کہ امریکہ اور اتحادی ممالک پاکستانی عوام سے معافی مانگیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے جو قرار دادیں پیش کی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔