پاک ، بھارت مذاکرات میں اہم امور پر اتفاق ، خفیہ معاہدے بھی ہو گئے

پاک ، بھارت مذاکرات میں اہم امور پر اتفاق ، خفیہ معاہدے بھی ہو گئے
پاک ، بھارت مذاکرات میں اہم امور پر اتفاق ، خفیہ معاہدے بھی ہو گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری داخلہ کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات میں دقونوں ملکوں میں دہشت بگردی کے امن کیلئے خطرناک قراردیا ہے اور اس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی گئی ہے ،اس ضمن میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے اور کئی اہم معاہدے بھی کئے گئے ہیں ۔ مذاکرات کے بعد چونتیس نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ بعض خفیہ معاہدے بھی کئے گئے ہیں جو منظرِ عام پر نہیں لائے جائیں گے ۔بھارتی سیکریٹری دا خلہ آ ر کے سنگھ نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کیلئے خطرہ ہے،دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے مذاکرات میں بہت سے مسا ئل پر با ت چیت کی اور ہم نے مسا ئل کے حل کیلئے آ گے بڑ ھنے پر اتفا ق کیا ہے ۔ مذاکرات میں خطے میں دہشتگردی کے مسئلے پر بھی بات کی گئی ہے اور طے کیا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے درمیان ہاٹ لائن قائم کی جائیگی۔ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے مذاکرات کے مشترکہ اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس واقعے پر معلومات فراہم کی ہیںجس پر سی بی آئی اور ایف آئی اے تحقیقات میں تعاون کرینگی۔سانحہ سمجھوتا ایکسپریس میں3افراد گرفتار ہیں، جن پر فرم جرم عائد کی گئی ہے۔

مزید : قومی /Headlines