سپیکر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے:فردوس اعوان

سپیکر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے:فردوس اعوان
سپیکر کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے:فردوس اعوان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفا قی وزیر نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتیں مقننہ، انتظامیہ اور تفتیشی ادارے کا کام کرنا شروع کردیں تو باقی اداروں کے قیام کا جواز باقی نہیں رہتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپیکر کا وزیر اعظم کی اہلیت کے حوالے سے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ مہذب معاشرے میں ہر ادارہ آئین اور انون کے مطابق اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو تصادم نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی آئی اے کے مخبر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو عدالت سے سزا پرامریکی تنقید بلا جواز ہے۔

مزید : لاہور