"نثار کے لیے نثار کم ظرف"

"نثار کے لیے نثار کم ظرف"

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے سپیکر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خا ںنے سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو جانبدار قرار دے کر کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے آئینی اختیارات، پارلیمنٹ اور اسمبلی روایات کے مطابق جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسا فیصلہ دیا ہے جو آنے والے سپیکرز کے لئے بھی مثال ہے۔ اس فیصلے پر قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کی جانب سے کی جانے والی تنقید قابل مذمت ہے کیونکہ آئینی روایات کے مطابق سپیکر کے فیصلے پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب انہیں قائد حذب اختلاف کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ چوہدری نثار کی فیصلے پر تنقید سپیکر کے آفس پر حملے کے مترادف ہے جس پر اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور ہونی چاہیے۔

مزید : کراچی