شہباز تاثیر کی رہا ئی کیلئے چارارب روپے کامطالبہ ،ماں نے مدد کی اپیل کردی

شہباز تاثیر کی رہا ئی کیلئے چارارب روپے کامطالبہ ،ماں نے مدد کی اپیل کردی
شہباز تاثیر کی رہا ئی کیلئے چارارب روپے کامطالبہ ،ماں نے مدد کی اپیل کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے اغواء کاروں نے تاوان کی رقم دو ارب سے بڑھا کر چا ر ارب روپے کر دی ہے۔ شہباز تاثیر کو اغواء ہوئے 31 ہفتے گزرگئے ہیں۔دنیا نیو ز کے مطابق ایک مڈل مین نے شہباز تاثیر کی رہائی کےلئے ان کے اہلخانہ سے دو ارب روپے میں معاملہ طے کر لیا تھا گذشتہ ہفتے جب شہباز تاثیر کی والدہ پیسے دینے کیلئے گئی تو بتا یا گیا کہ ڈیل کینسل ہوگئی ہے اور اغواءکاروں نے ایک دفعہ پھر اغواء برائے تاوان کی رقم بڑھا کرچا ر ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہباز تاثیر کی بیگم نے سماجی ویب سائٹ پر یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے شوہر بہت بہادر اور پیار کرنے والے انسان ہیں۔ انکی رہائی کےلئے ہرممکن مدد کی جائے۔

مزید : لاہور