وزیراعظم اپیل میں ڈیڑ ھ سو اعتراضات اٹھائیں گے

وزیراعظم اپیل میں ڈیڑ ھ سو اعتراضات اٹھائیں گے
وزیراعظم اپیل میں ڈیڑ ھ سو اعتراضات اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

۔اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک)توہین عدالت کیس میں سزا ملنے کے بعد وزیراعظم فیصلے کے خلاف کل اپیل دائر کریں گے۔وزیراعظم کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی اس اپیل کا مسودہ دوسو صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایک سو پچاس اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔اس مسودہ میں زیادہ زور فیصلے اور الزام کی وجوہات پر اٹھائے گئے ہیں۔جس کے مطابق مسودہ میں وزیراعظم کو ملنے والی سزا کو غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی اپیل کے مسودے میںجسٹس کھوسہ نے فیصلے میں جو اضافی نوٹ لکھا تھا اس پر بھی علیحدہ سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -