بے نظیر کا قاتل میں نہیں:پرویز مشرف

بے نظیر کا قاتل میں نہیں:پرویز مشرف
بے نظیر کا قاتل میں نہیں:پرویز مشرف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدرپرویز مشرف نے ایک با ر پھر بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ میرا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ میںنے بی بی کو باربار خطر ات سے آگاہ کیا تھا۔سما ءٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ بعض ایسی شہادتیں موجود ہیں جن پر تحقیق کرنے سے بی بی کے قاتل پکڑے جاسکتے ہیں۔رحمان ملک اور بابراعوان سے پوچھ گچھ کرنے سے بھی قاتلو ں کاسراغ مل سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ مجھے بی بی کے قتل میں صرف سیاست چمکانے کیلئے ملوث کیا جارہا ہے ان کو اللہ ہدایت دے گا ان کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کا ذمہ دار صدر ہوتا ہے تو اب تک جتنے قتل ہوئے ہیں ان کے مقدمات صدر کی حیثیت سے آصف زرداری کے خلاف درج ہونے چاہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس