نوازشریف وزیر اعظم بنتے ہی بجلی ڈھونڈنے نکل پڑیں گے
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہفتے میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تھر کول اتھارٹی کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے تھرکول اتھارٹی کے دورے کیلئے حکومت سندھ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس سلسلے میں نواز شریف ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور تھرکو اتھارٹی کے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لی تھی۔