اونٹ کے منہ میں 5ارب روپے کا زیرہ

اونٹ کے منہ میں 5ارب روپے کا زیرہ
 اونٹ کے منہ میں 5ارب روپے کا زیرہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم میر ہزار خاں کھوسو نے ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ڈان نیوز کے مطابق پورے ملک میں لوڈ شیڈ نگ کے خلاف ہو نے والے احتجاجی مظاہروں اور میڈ یا پر نشر کی جانیوالی رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے لوڈ شیڈ نگ کے باعث عوام کو ہونے والی پریشانی پر سخت تشویش ہے ۔ انہوںنے کہا نگران وزیر برائے پانی وبجلی سے رابطہ کرکے صورتحال میں فوری طور پر بہتری لانے کی خاطر تیل کی خریداری کیلئے 5ارب روپے جاری کرنیکی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدمات کئے جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...