جوڈیشل کمیشن نے ”نالائق“ جج فارغ کر دیا، 10 ججوں کو ایک سال مزید ”موقع“ دینے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے ”نالائق“ جج فارغ کر دیا، 10 ججوں کو ایک سال مزید ”موقع“ دینے ...
جوڈیشل کمیشن نے ”نالائق“ جج فارغ کر دیا، 10 ججوں کو ایک سال مزید ”موقع“ دینے کی سفارش

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چھ اور پشاور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی ہے۔ کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے حبیب الرحمان شیخ کو ڈراپ کر دیا ہے جبکہ جسٹس محمد فاروق شاہ، جسٹس فاروق علی چنا، جسٹس عزیز الرحمان، جسٹس آفتاب کرار، جسٹس ریاضت علی اور جسٹس صلاح الدین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جن ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے ان میں اسد اللہ خان چمکنی، جسٹس مسزار شاد، جسٹس روح الامین اور جسٹس شاہ جہان شامل ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...