سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی مسلم لیگ ن میں شامل

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی مسلم لیگ ن میں شامل
سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی مسلم لیگ ن میں شامل

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بلوچستان کے سیاسی معاملات اور وزارت اعلیٰ پر بات چیت ہوئی ہے۔ میر ظفر اللہ جمالی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے تاہم ملک کا سب سے اہم مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے، ملک کی ترقی کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے۔ بلوچستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے پیکیجز سے کچھ نہیں ہو گا، عملی اقدامات ضروری ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...