ساڑھے سترہ ارب جاری نہ ہوئے تو ملک میں بڑا بریک ڈاﺅن ہو سکتا ہے: وزارت پانی و بجلی

ساڑھے سترہ ارب جاری نہ ہوئے تو ملک میں بڑا بریک ڈاﺅن ہو سکتا ہے: وزارت پانی و ...
ساڑھے سترہ ارب جاری نہ ہوئے تو ملک میں بڑا بریک ڈاﺅن ہو سکتا ہے: وزارت پانی و بجلی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال بدستور سات ہزار میگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے اور کسی بھی وقت ملک میں بڑا بریک ڈاﺅن ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 9,200میگاواٹ اور شارٹ فال 7,000 میگاواٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے جس میں کسی بھی وقت اضافہ ہو سکتا ہے۔ بجلی کی پیدوار میں کمی کے باعث شہروں میں 12 سے 15 گھنٹے اور دیہات میں 20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ساڑھے سترہ ارب روپے جاری ہونے تک بجلی کا بدترین بحران جاری رہے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں