خسرہ سے مزید چار بچے جاںبحق، خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی

خسرہ سے مزید چار بچے جاںبحق، خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی
خسرہ سے مزید چار بچے جاںبحق، خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ غازی خان اور لاہور میں خسرے میں مبتلا مزید چار بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔لاہور کے گنگارام ہسپتال میں بادامی باغ کا 6 سالہ عدیل چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں 4 سالہ وزیراں بی بی اور 2 سالہ دہانی بی بی اور چھابری بالا کی 5 سالہ مریم جاں بحق ہو گئیں۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے خسرے پر قابو پانے کے لیے 29 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی مگر اس کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے۔ حکام کے مطابق خسرہ ویکسین کے اثرات دو سے تین ہفتے بعدسامنے آتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت