شدید لوڈشیڈنگ کے باعث گرینڈ جرگہ کا بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ، حکم نہ ماننے والا دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا
ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگو میں گرینڈ جرگہ نے بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اور فیصلہ نہ ماننے والے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری 22، 22 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت کے بعد پیدا ہونیوالی المناک صورتحال پر ہنگو میں گرینڈ جرگہ ہوا۔ قبائلی عوام کے گرینڈ جرگہ نے فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا کہ شدید لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی کے بل جمع نہیں کرائے جائیں گے۔ جرگے کے فیصلے کے مطابق بل جمع کرانے والے سے جر گہ 2 لاکھ جرمانہ وصول کرے گا۔