توانائی بحران کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

توانائی بحران کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ...
توانائی بحران کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی بحران کے معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تمام پرائیوٹ بجلی کمپنیوں کوختم کرکے واپڈا کو فوری بحال کیاجائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بجلی بحران مصنوعی ہے جو چند لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے پیدا کیا ہے لہٰذا اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داروں کا تعین کیاجائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایاجاسکے۔

مزید :

لاہور -