گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے سے ٹیچر اور 16 بچے جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، آٹھ بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے سے ٹیچر اور 16 بچے جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، ...
گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے سے ٹیچر اور 16 بچے جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، آٹھ بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے سے16 بچے اور ایک سکول ٹیچر جھلس کر جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹ متہ کے بچے وین میں سکول جارہے تھے کہ منگووال کے قریب وین کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے 16 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے بعد ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ جیو نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب وین منگووال میں قائم سکول سے صرف ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پرتھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گیں لیکن خوفناک آگ نے وین مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور کوششوں کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ زخمی ہونے والے پانچ بچوں میں سے تین بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے بچوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے طالبعلم شامل تھے۔ ڈی پی او گجرات دار علی خٹک کے مطابق واقعہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا جبکہ گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ اپریل 2013ءمیں ختم ہو چکا تھا لیکن گاڑی کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ بھی جعلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل ریاض وڑائچ کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف دفعہ 322 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت نے متاثرین کی مالی امداد کی اپیل بھی کی۔دریں اثناءسانحہ میں جاں بحق ہونے والے آٹھ بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ننھے پھولوں کو آہوں اور سسکیوں میںسپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

گجرات -Headlines -