میاں شہباز شریف کی پیر پگارا سے ملاقات، مرکزی حکومت میں شمولیت کی دعوت

میاں شہباز شریف کی پیر پگارا سے ملاقات، مرکزی حکومت میں شمولیت کی دعوت
میاں شہباز شریف کی پیر پگارا سے ملاقات، مرکزی حکومت میں شمولیت کی دعوت

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءمیاں شہباز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کو مرکزی حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں شہباز شریف نے پیر پگارا سے راجہ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر پگارا نے مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ دونوں جماعتیں مل کر کام کریں گی۔ دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں سندھ میں اپوزیشن کا کردار مل کر ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے پیر پگارا کو مرکزی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں