سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی مسلمان ہو گئیں

سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی مسلمان ہو گئیں
سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی مسلمان ہو گئیں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سابق بے باک اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ممتا کلکرنی اپنے خاوند وکی گاﺅسوامی کے ہمراہ نیروبی (کینیا) میں رہائش پذیر ہیں۔ حالیہ دنوں میں مسلمان ہونیوالے ممتاکلکرنی کے خاوند وکی گاﺅسوامی کو 1997ءمیں منشیات سمگل کرنے کے مقدمے میں متحدہ عرب امارات میں25سال کی سزا ہوگئی تھی لیکن اسلام قبول کرلینے کی وجہ سے اُن کی سزا کم کر دی گئی اور نومبر 2012ءمیں رہا کر دیا گیا۔ گاﺅ سوامی نے جیل ہی سے ممتا کلکرنی سے شادی کی تھی۔ یاد رہے کہ نوے کی دہائی میں ممتاکلکرنی کو بالی ووڈ کی نہایت بے باک اداکارہ تصور کیاجاتاتھا اور وہ 1991ءسے لے کر 2002ءتک بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں متحرک رہیں تاہم بعدازاں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کرگئیں ۔

مزید : تفریح


loading...