قومی مفاد میں آئین میں ترمیم کرنی پڑی تو حکومت کا ساتھ دیں گے: خورشید شاہ

قومی مفاد میں آئین میں ترمیم کرنی پڑی تو حکومت کا ساتھ دیں گے: خورشید شاہ
قومی مفاد میں آئین میں ترمیم کرنی پڑی تو حکومت کا ساتھ دیں گے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءخورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کی مدد کرنے کو تیار ہیں، چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت بہت بڑی طاقت ہے جسے مضبوط کرنے کیلئے چیلنجوں کا سامنا کیا، مسلم لیگ ن کو بھی پانچ سال چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت سیاست کے اتار چڑھاﺅکا حصہ ہیں تاہم انتخابات کے نتائج سمجھ سے بالاتر ہیں، ہماری پانچ سالہ کارکردگی کا ریکارڈ عوام کے سامنے ہے، حکومت میں تھے تو صاف اور شفاف الیکشن کی بھرپور کوشش کی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس مینڈیٹ اتحادی جماعتوں کی وجہ سے تھا، ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی اور مسلم لیگ ن سے بھی یہی توقع ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مفاہمت کی سیاست کی بنیاد رکھی اور جمہوریت کو مضبوط کیا، اگر قومی مفاد میں آئین میں ترمیم کرنی پڑی تو پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔