صدر زرداری نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا آرڈیننس واپس کر دیا

صدر زرداری نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا آرڈیننس واپس کر دیا
صدر زرداری نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کا آرڈیننس واپس کر دیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کر دیا ہے، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آرڈیننس ازسرنو تیار کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق نگران حکومت نے منی بجٹ کے نام پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کا اضافہ کیا تھا اور آرڈیننس صدر کو بھجوایا تھا تاہم صدر نے آرڈیننس واپس کر دیا ہے جس کے باعث سیلز ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے 17 فیصد نہیں ہو سکی ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو جاتا تو سات جون تک 7 ارب روپے اضافی جمع ہو سکتے تھے۔

مزید : بزنس


loading...