ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، آئی پی ایل کا فائنل بھی خطرے میں پڑ گیا: بھارتی میڈیا

ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، آئی پی ایل کا فائنل ...
ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، آئی پی ایل کا فائنل بھی خطرے میں پڑ گیا: بھارتی میڈیا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے داماد اور چنائی سپر کنگ کے مالک گروناتھ میاپن کو عدالت نے 29 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کرس گیل کے بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فون کالز کے ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ میاپن سٹے بازی میں ملوث رہے ہیں جس پر عدالت نے انہیں 29 مئی تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میاپن پر الزامات ثابت ہونے کے بعد اتوار کو کھیلا جانے والا آئی پی ایل کا فائنل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ قوانین کے تحت چنائی سپر کنگز کی ٹیم کو فائنل کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کرس گیل کو بھی سٹے باز قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث بکیز سے قیمتی تحائف لیتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل