حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: ایم کیو ایم

حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: ایم کیو ایم
حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: ایم کیو ایم

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم ایم کیو ایم کیلئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کر لیا ہے، ایم کیو ایم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہو گا وہ عوام اور کارکنان کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا جس سے معنی بدل گئے۔

مزید : کراچی


loading...