سی آئی ڈی پولیس نے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم راشد پٹھان عرف گنجا نے انتخابات کے دوران کراچی میں دھماکے کئے تھے جبکہ یہ کراچی اور حیدر آباد میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔