نوازشریف پرواری جاﺅں یا’ ماری ‘جاﺅں۔۔ ۔ ملاقات کی خواہش پر پولیس کا تشدد

نوازشریف پرواری جاﺅں یا’ ماری ‘جاﺅں۔۔ ۔ ملاقات کی خواہش پر پولیس کا تشدد
نوازشریف پرواری جاﺅں یا’ ماری ‘جاﺅں۔۔ ۔ ملاقات کی خواہش پر پولیس کا تشدد

  



لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو بھاری مینڈیٹ کی مبارکباد دینے کیلئے آنے والے’ متوالوں ‘ کا پولیس نے روائتی ’سواگت‘ کیا اور پھر گاڑی میں ڈال کر رائیونڈ محل سے دور ’پلاٹ اڈہ ‘ چھوڑدیا ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خواتین اور مردوں کا پانچ رکنی پرستار قافلہ جب ووٹ دینے کے بعد مبارکباد دینے کیلئے میاں نوازشریف کے رائیونڈ محل پہنچا اور

سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملکر ان کو مبارکباد دینا چاہتے توجواب میں پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے مارے ،تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس وین میں ڈال کر رائے ونڈ سے دور چھوڑ آئے ۔ نواز شریف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مبارکباد کیلئے آنے والوں سے کوئی بدتمیز ی نہیں ۔ ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات طے نہیں تھی اس لئے پولیس اہلکار ان کوبس سٹاپ پر چھوڑ آئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...