ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیر اعلی بلوچستان نامز د کرنے کافیصلہ
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ثناءاللہ زہر ی اور چنگیز خان مری میںاختلافات کے باعث مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیونیوز کے مطابق ثنااللہ زہری اور چنگیز خان مری کے درمیان بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پر اختلافات ختم کرنے کا حل یہ نکالا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ نیشنل پارٹی کودیدی جائے ۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق میاںنواز شریف نے اس حوالے سے بلوچستان کی اتحادی جماعتوں کو ڈاکٹر عبدالمالک کے نام پر اعتماد میں لیا ہے اور اس بات کا ایک دو روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ن لیگ کی قیادت چنگیز خان مری اور ثناءاللہ زہری کو بھی قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھر پور حمایت کریں۔