افریقی نوجوان نے فرانسیسی فوجی کی گردن کاٹ دی
پیرس (ماینٹر نگ ڈیسک)پیرس میں ایک شخص نے فرانسیسی فوجی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔برطانو ی میڈیا کے مطابق ایک فرانسیسی فوجی گشت پر تھا کہ ایک نامعلوم افریقی نے اسکی گردن میں چاقو گھونپ دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا اور اس کی عمر 30سال کے لگ بھگ تھی۔