کانگریس کے قافلے پر باغیوں کا حملہ ، دو رہنما ﺅں سمیت 25ہلاک ،، ایک رہنما بیٹے سمیت اغوا

کانگریس کے قافلے پر باغیوں کا حملہ ، دو رہنما ﺅں سمیت 25ہلاک ،، ایک رہنما ...
 کانگریس کے قافلے پر باغیوں کا حملہ ، دو رہنما ﺅں سمیت 25ہلاک ،، ایک رہنما بیٹے سمیت اغوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھتیس گڑھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں آزادی کی مسلح جدوجہد کرنے والے ماﺅ باغیوں نے گانگریس کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کانگریس کے سینئر رہنما مہندرا کرما اور سابق رکن اسمبلی اودھے مدلی یار سمیت 25 افراد ہلاک اور بیس کارکن زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا نے کانگریس کے ریاستی سربراہ نندکمار پٹیل کو بیٹے سمیت گن پوائنٹ پر اغواءکئے جانے کی بھی تصدیق کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے پر رائے پور سے سوا چار سو کلومیٹر دور ایک علاقے دربھا میں حملہ کیا گیا۔ زخمیوں میں شامل کانگریس رہنما وی سی شکلا کے مطابق باغیوں نے ایک گھنٹہ تک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ ااوروں نے بموں کا بھی استعمال کیا جبکہ دوسال کے عرصے میں کانگریس پر باغیوں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے ۔کانگریس کے ترجمان کے مطابق حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں کارکن لاپتہ بھی ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور انٹیلی جنس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے جبکہ یونین ہوم منسٹر نے سترہ ہلاکتوں اور بیس افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس کی مقامی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے اس قافلے کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جبکہ پولیس کو معلوم تھا کہ کانگریس لیڈر باغیوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ۔