غیر قانونی طور پر سرحدعبور کرنے والے 2پاکستانی ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

25 مئی 2014 (11:49)

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) چاغی سے متصل پاک ایران سرحد سے غیر قانونی ایران سرحد پار کرنے سے ایرانی فورسز کی فائرنگ سے چاغی کے باشندے جاں بحق ہو گئے، جاں بحق پاکستانیوں کی نعشیں تفتان گیٹ سے ایرانی حکام نے لیویز کے حوالے کر دیں۔ میڈیا رپورٹس ک مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحد سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ایرانی فورسز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالمجید اور محمد رمضان جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ضلع چاغی سے تھا۔

مزیدخبریں