ولی محمد نے ڈرائیور کے ہمراہ کھانا کھایا، ہوٹل سے نکلتے ہی حملہ ہوگیا

24 مئی 2016 (11:43)

نوشکی (ویب ڈیسک) ڈرون حملے کے مقام سے 3کلومیٹر کے فاصلے پر نوشکی کے علاقے کوچکی میں ولی محمد نے ڈرائیور اعظم کے ہمراہ حاجی رحیم خان ہوٹل سے مٹن کھایا۔ ویٹر کے مطابق اس وقت تین بجے کا ٹائم تھا، میں نے دوسرے مسافروں کی طرح انہیں بھی کھانا دیا، کھانے کا چارسو روپے بل بنا تھا جو انہوں نے ادا کردیا۔ گاڑی ہوٹل سے نکل کر تھوڑی ہی دور پہنچی تھی کہ ڈرون آلیا۔ امکان ہے کہ دونوں کا یہ آخری پڑاﺅ تھا۔

مزیدخبریں