حکومت تعلیمی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،رانا مشہود

حکومت تعلیمی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں نجی شعبے کی معاونت سے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘کے مشن کوپورا کریں گے نجی شعبہ حکومت کے شانہ بشانہ کوالٹی ایجوکیشن کے لئے نمایاں کردار ادا کررہاہے۔انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس فیصل آبادکے کمیٹی روم میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران کہی ۔پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں نے حکومت پنجاب کی علم دوست پالیسیوں کو سراہا اورگرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول پر مکمل عملدرآمد کرنے کا یقین دلایا۔
صوبائی وزیرتعلیم نے پرائیویٹ سکولز کی سات تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مثبت سوچ اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ موسمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں دوہفتہ قبل ہی گرمیوں کی چھٹیاں کرنا پڑیں کیونکہ بچوں کی صحت کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کو سیل اوربھاری جرمانے کئے جائیں گے تاہم سمر کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں عنقریب لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت جلد ڈویژنل سطح پرسیمینارمنعقد کرکے پرائیویٹ سکولز سے متعلق قوانین میں ضروری ترامیم کے لئے سفارشات تیار کی جائیں گی جنہیں صوبائی سطح کے سیمینار میں حتمی شکل دینگے۔بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول بند رکھنے کے سلسلے میں حکومتی رٹ کو منوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو بہترین مستقبل دیں گے اس سلسلے میں انہیں علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کا انقلابی قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے اور دہشت گردی کے جن پر قابو پانے کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں کی کارروائیوں کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہورہے ہیں جس سے امن عامہ کی فضاء بہتر ہوئی ہے۔

Bac