کابل میں عدالتی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، 4 زخمی

کابل میں عدالتی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، 4 زخمی
کابل میں عدالتی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خود کش حملہ پانچویں پولیس ضلع میں ہوا جہاں ایک گاڑی جو کہ عدالتی اہلکاروں کو میدان وردک کے علاقے سے لے کر جارہی تھی کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری طرف طالبان کے کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں طالبان کے ایک گروپ نے طالبان جنگجوو¿ں کو پھانسیاں دینے کے جواب میں عدلیہ کو نشانہ بنانے کا کہا تھا ۔ واضح رہے کہ افغان حکومت نے رواں ماہ کے شروع میں کابل میں دہشتگردی کے الزامات کے تحت 6 طالبان جنگجوو¿ں کو پھانسی دی تھی جس کے بعد طالبان نے کابل پر بڑا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک اور 347 زخمی ہوگئے تھے۔