پیٹ کے سائیڈوں پر جمع ہونے والی اس چربی سے آپ مستقل طور پر نجات کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ انتہائی مفید قدرتی طریقہ

پیٹ کے سائیڈوں پر جمع ہونے والی اس چربی سے آپ مستقل طور پر نجات کیسے حاصل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹ کے دونوں اطراف میں چربی جمع ہو جانا بہت سوں کا مسئلہ ہے کیونکہ یہ چربی کمر کا سائز بہت بڑھا دیتی ہے۔ اس چربی سے نجات پانا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اب ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے پیٹ کے دونوں اطراف جمع ہونے والی چربی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس مسئلے سے دوچار لوگوں کو چاہیے کہ وہ پیٹ کے دونوں طرف جمع ہونے والی چربی پر بکثرت مساج کریں۔ اس سے ان کی اس جگہ پر خون کا بہاﺅ بہتر ہو گا، وہاں جمع ہو چکے زہریلے مادوں سے نجات ملے گی اور چربی ختم ہو جائے گی۔“

”اس کے علاوہ اس چربی کا شکار افراد کو اپنی خوراک میں چینی کی مقدار انتہائی کم کر دینی چاہیے۔ ایک صحت مند آدمی کو بھی صرف 30گرام چینی استعمال کرنی چاہیے اور جو لوگ پیٹ کے دونوں طرح جمع ہونے والی چربی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں انہیں اس مقدار میں بھی کمی لانی چاہیے، کیونکہ چینی کی اضافی مقدار چربی کی شکل میں جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے اور آدمی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔ چینی کی مقدار کم کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ کے اطراف چربی کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے کیونکہ پانی جسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ جب مردوخواتین پانی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو ان کا شوگر اورچکنائی کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -