روزے کے دوران کھٹے ڈکار اور ان کے باعث معدے سے منہ میں آنے والا پانی، کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ عرب ملک کے مفتی اعظم نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ سب کو پریشان کردیا
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزے کے دوران غیر ارادی طور پر معدے سے پانی یا غذا کا اچھل کر منہ میں آ جانا، جبکہ قے نہ ہوئی ہو، روزے پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟ نیوز سائٹ ایمریٹس 247کے مطابق دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کاکہنا ہے کہ اگر یہ مواد معدے میں واپس لوٹ جائے،جبکہ اسے روکنا آپ کے بس میں نہ تھا، تو روزے پر کوئی اثر نہ ہو گا۔ لیکن، اگر آپ اسے روک سکتے تھے اور ارادتاً اسے معدے میں لوٹنے دیا، تو روزہ ٹوٹ گیا۔ اب اس دن کے لئے روزہ دوبارہ رکھنا لازم ہوگا۔