لارڈز ٹیسٹ میچ میں سنچر ی سکور کرنا چاہتاہوں :اسد شفیق
لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسد شفیق کا کہنا تھا کہ لارڈز پرسنچری بنانے کی خواہش اس لئے بھی ہے کہ اس طرح وہ لارڈز کے آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھ سکیں جس پر سچ پوچھیں تو انہیں نہ صرف بڑی خوشی ملے گی بلکہ یہ ان کے لئے بطور کرکڑ بڑے اعزاز کی بات بھی ہوگی۔
خیال رہے مڈل آرڈر بیٹس مین دوسری مرتبہ کرکٹ کے گھر میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل جولائی 2016 میں مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے لئے اسد شفیق نے پہلی اننگز میں 73 اور دوسری اننگز میں 48 رنز سکور کئے تھے جبکہ لندن کے دوسرے ٹیسٹ سینڑ اوول پر انہوں نے 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔