اصغر خان کیس میں نمایا ں پیش رفت، سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کی کل ریکارڈ سمیت طلبی ،نواز شریف کوبھی بلایا جائیگا

اصغر خان کیس میں نمایا ں پیش رفت، سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کی کل ریکارڈ ...
اصغر خان کیس میں نمایا ں پیش رفت، سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کی کل ریکارڈ سمیت طلبی ،نواز شریف کوبھی بلایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اصغر خان کیس پر اہم پیش رفت ،سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت اس کیس سے متعلقہ تمام افراد کو بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔


دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے اصغر خان کیس میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے نواز شریف سمیت اس کیس سے متعلق ہر اس شخص کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اس کیس میں نام آتا ہے، اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے سابق سیکرٹری دفاع روئیداد خان کو تمام ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا ہے ، تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کیا جائیگا اور ان کے 2015کے بیان پر اکتفا نہیں کیا جائیگا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہد ے پر ہونے کے باعث اس وقت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کیس پر اثر انداز ہوئے ہوں۔

مزید :

قومی -