بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز شریف

بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز ...
بجلی میں خود کفالت کا دعوی کرنے والے مائنس 6میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کو بجلی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 5 سالوں میں وہاں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی،ان کی سیاست صرف جھوٹ اور دھرنے پر مبنی ہے جبکہ ہماری جماعت عملی کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس سے 4 پاور پراجیکٹ چل رہے ہیں جن میں سے دو وفاق کے اور دو پنجاب حکومت کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پراجیکٹ پاکستان میں گیس سے چلنے والا سب سے بڑا پاور پراجیکٹ ہے اور ان 4 منصوبوں میں یہ سب سے تیزی سے بننے والا منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 66 سالوں میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور گزشتہ 5 سالوں میں ہماری حکومت نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، صرف پنجاب سے نیشنل گرڈ میں 5000 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوا۔