واسا کے بجلی کنکشن منقطع‘ فراہمی آب معطل ہونے سے شہری پریشان

واسا کے بجلی کنکشن منقطع‘ فراہمی آب معطل ہونے سے شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر)بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث میپکو نے واسا کے واٹر سپلائی اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کردی ،گلبرگ اور کے بلاک واٹر سپلائی اسٹیشن کی بجلی منقطع ہونے سے ہزاروں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

نفوس پر مشتمل آبادی پانی کی سپلائی سے محروم ہوگئی ۔ماہ صیام میں واٹر سپلائی منقطع ہونے سے روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اس ضمن میں ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( میپکو) نے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث واسا کے گلبرگ اور کے بلاک واٹر سپلائی اسٹیشنوں کی بجلی منقطع کردی ہے جس کے نتیجہ میں شاہ رکن عالم کالونی اور گلبرگ کالونی میں رہائش پذیر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی واٹر سپلائی سے محروم ہوکر رہ گئی ہے۔پریشان کن امریہ ہے کہ گزشتہ 18گھنٹے سے پانی کی فراہمی نہ ہونے سے ماہ صیام میں پانی نہ ملنے سے روزہ داروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور حکام کو بددعائیں دینے لگے ۔واسا ترجمان کے مطابق میپکو سے مذاکرات کے بعد کنکشن بحال کردیئے اور واٹر سپلائی بھی رات گئے بحال کردی گئی ہے ۔
واساٖ؍ میپکو