”اسکو قتل نہ کرنا ،اب یہ میرا شوہر ہے “ خواب میں غار کے اندر ڈرامائی شادی کرنے والے کی عجیب و غریب تعبیر آپ بھی جانئے
لاہور(نظام الدولہ)اسلام علیکم ا مید کرتا ہوں ،بخیریت ہونگے آپ۔میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس کی مجھے تعبیر سمجھ نہیں آ رہی،خواب کچھ یوں ہے ،میں دیکھتا ہوں کہ میں غاروں میں ہوتا ہوں اور وہاں مجھے ایک لڑکی نظر آتی ہے جو میری بیوی کی شکل کی سی ہوتی ہے لیکن وہ میری بیوی نہیں ہوتی۔اتنے میں اور بھی لوگ آ جاتے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر میرے دشمن ہو جاتے ہیں ۔ مجھے مارنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی زبان کوئی اور ہوتی ہے جو مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہوتی۔جب وہ لوگ مجھے مارنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو وہی لڑکی جو میری بیوی کی شکل جیسی ہوتی ہے وہ آگے بڑھتی ہے اور میرے ہاتھ میں کوئی چیز پہناتی ہے اور مجھے کہتی ہے اب تم میرے شوہر ہو۔اور وہ ان سب سے بھی مخاطب ہوتی ہے اور انکو کہتی ہے یہ میرا شوہر بن گیا ہے اب اسے کسی نے مارا تو میں اسے مار ڈالوں گی۔(عامر)
تعبیر۔اس خواب کا تعلق آپ کے اندرونی جذبات سے ہے ۔خاص طور پر کسی طرح کی گمراہی کا خدشہ ہوسکتا ہے ۔آپ اپنی توانائی کا غلط اندازہ لگائیں گے اور غلط استعمال بھی کرنے کی طرف بڑھیں گے لیکن پھر کوئی آپ کی رہ نمائی کرکے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا ۔ خواب کے برے اثرات سے بچنے کے لئے آپ سورہ ملک کی تلاوت کیا کریں ۔مستقبل میں اچھی رہ نمائی حاصل ہوگی اور اچانک وارد ہونے والی آزمائش سے نکل جائیں گے ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )