خسرہ کے دو مریض چلڈرن کمپلیکس میں داخل
ملتان (وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے مرض میں مبتلا دو مریض بچوں کو داخل کروایا گیا ہے۔ ساڑھے تین ماہ کا محمد خان (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ولد ستار کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ چھ ماہ کے ابوبکر ولد قادر کا تعلق سلطان کالونی ضلع مظفرگڑھ سے ہے۔ دونوں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگائے گئے ہیں اور ان کے خون کے نمونے لیکر برائے تجزیہ لیبارٹری ارسال کردیئے گئے ہیں۔