ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مئی25   جمعہ۔آپ کی حیثیت و شخصیت میں اضافہ‘ قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر ہونے سے معاشرتی‘ خاندانی اہم مقام حاصل کر سکیں گے۔ با اثر افراد‘ حکام سے قریبی قربت نصیب ہوگی۔ ذرائع آمدن میںاضافہ ہوگا۔


برج ثور
 مئی25   جمعہ۔آپ فطرتی طور سے حوصلہ مند شخصیت کے مالک ہیں آپ بڑے سے بڑے کام کو بھی انتھک محنت‘ کوششوں سے حصول کامیابی تک لے جاتے ہیں۔ سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔
برج جوزا
 مئی25  جمعہ۔تعلیمی امور کے سلسلہ میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔
برج سرطان
 مئی25 جمعہ۔دوستوں سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے جس میں فائدہ ہوگا۔ کاروباری سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ غیر قانونی کاموں میں دلچسپی نہ لیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔


برج اسد
 مئی25  جمعہ۔آپ اپنی ذہانت سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدری حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔
برج سنبلہ
 مئی25 جمعہ۔ملازمتی فرائض میں ذمہ داریاں بڑھنے کا امکان ہے۔ ماتحت افراد کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری حضرات خصوصاً بیرون ملک تجارتی معاہدوں کے لئے اہم ہے۔
برج میزان
 مئی25  جمعہ۔دوستوں کے ساتھ غیر ضروری بحث و تکرار سے گریز کریںورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ قانونی امور کے سلسلے میں سفرپیش آسکتا ہے۔مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔
برج عقرب
 مئی25  جمعہ۔نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے اور کئی نئے کاموں کے لئے منصوبہ بندی بھی کر سکیں گے۔ روز مرہ کے کامو میں مصرف رہیں گے۔ مشترکہ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔


برج قوس
 مئی25 جمعہ۔آپ اپنی نجی زندگی میں پیدا شدہ مسائل کو حل کر سکیں گے۔ جائیداد کور گھریلو امور میں منافع حاصل کر سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہوگی۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کے مواقع ملیں گے۔


برج جدی
 مئی25  جمعہ۔دیرینہ خواہشات کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔ ملازمت کے امور میں کامیابی حاصل ہوگی۔ شریک حیات‘ اپنی اور بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ کئی سماجی اور خاندانی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
برج دلو
 مئی25  جمعہ۔دوستوں کے تعاون سے مالی فوائد کے حصول کا امکان ہے۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ کوئی غلط قدم نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہے گا۔ ہر کام بزرگوں کے مشورہ سے کریں
برج حوت
 مئی25  جمعہ۔روپے پیسے کے معاملات میں غیر ضروری حبث سے پرہیز کریں۔ آپ کے دوستوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس دوران آپ دونوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھیں۔