” امریکہ جلد ہی ہمارا قبضہ اس چیز پر بھی تسلیم کرلے گا اور اس مرتبہ کابینہ کا اجلاس۔۔۔ “ فلسطینیوں کا خوف، اسرائیلی کابینہ کا اجلاس کس جگہ ہوگا؟ انتہائی دلچسپ خبرآگئی

” امریکہ جلد ہی ہمارا قبضہ اس چیز پر بھی تسلیم کرلے گا اور اس مرتبہ کابینہ کا ...
” امریکہ جلد ہی ہمارا قبضہ اس چیز پر بھی تسلیم کرلے گا اور اس مرتبہ کابینہ کا اجلاس۔۔۔ “ فلسطینیوں کا خوف، اسرائیلی کابینہ کا اجلاس کس جگہ ہوگا؟ انتہائی دلچسپ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت القدس(ویب ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے کابنیہ کے تمام اجلاس کرائسس مینجمنٹ کے زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر عالمی ردعمل کے بعد اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بینجمین نتن یاہو نے کابنیہ کے تمام اجلاس کرائسس مینجمنٹ کے زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ ا?ئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل رام اللہ کے نواحی قصبے ابیرہ میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کیخلاف احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 15 سالہ عدی اکرم ابو خلیل گزشتہ روز دم توڑ گیا۔

فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے کہاہے کہ امریکا اور اسرائیل دیگر صیہونی قوتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدا قصیٰ کو شہید کرکے اسکی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے قیام کا ماحول بنا رہے ہیں۔

امریکا کا مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مذموم منصوبے کے تصور کو قبول کرنا انتہائی خطرناک اقدام ہے، اسرائیل ہیکل سلیمانی کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے امریکا سے مدد لے رہا ہے۔ عالم اسلام کو مسجد اقصی کو بچانے کیلئے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔