لاہور ہائیکورٹ : اندرون شہرپلازوں کی تعمیر سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی بھی طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجوداندرون شہرپلازوں کی تعمیر سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیدیا،عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو بھی28مئی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجوداندرون شہرپلازوں کی تعمیرکیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس علی اکبرقریشی نے لاہور ہائیکورٹ میں کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے اندرون شہر 136پلازوں کی تعمیرروکنے کاحکم دیاتھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود تعمیر جاری ہے۔عدالت نے پلازوں کی تعمیر سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیدیا اور ہدایت کی کہ 28مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کوبھی28مئی کوطلب کر لیا۔