ہارون آباد: 7 سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

ہارون آباد: 7 سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا
ہارون آباد: 7 سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ویب ڈیسک) سات سالہ بچی نصرت کے قتل کا ڈراپ سین، باپ ہی قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پنج کوسی کے رہائشی محمد اشرف جو کہ شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ اپنے پڑوسی مقصود وٹوکی بھانجی اقراءسے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ انکار کرنے پر محمد اشرف نے مقصود وٹو سے بدلہ لینے کامنصوبہ بنایا جس پر اس نے اپنی سات سالہ بیٹی نصرت کو ٹوکے کی مدد سے وار کرکے قتل کردیا اور اس کی لاش مقصود وٹو کے گھر کے سامنے پھینک دی اور تھانے میں اپنے پڑوسی مقصود وٹو پر نصرت کو قتل کرنے کا الزام لگادیا اور موقف اختیار کیا کہ اس کا پڑوسی کے ساتھ دیوار کے تنازعہ پر جھگڑا چل رہا تھا۔ جس کی بناءپر اس نے اس کی بیٹی کو قتل کردیا۔

دوران تفتیش یہ بات ثابت ہوئی کہ رشتہ نہ دینے کی رنجش پر ملزم محمد اشرف نے اپنی بیٹی کو خود ہی قتل کیا۔ دوران تفتیش ملزم محمد اشرف نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے قتل کیا۔ پولیس نے آلہ قتل ٹوکہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔