وزیراعظم نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ” جھوٹا قراردیدیا“ کیونکہ۔۔۔

وزیراعظم نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ” جھوٹا قراردیدیا“ کیونکہ۔۔۔
وزیراعظم نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ” جھوٹا قراردیدیا“ کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس نہ دکھانے کا فیصلہ ان کا تھا لیکن اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود میدان میں آگئے اور انکشاف کیا ہے کہ پریس ٹاک براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہ 14مئی کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی پریس ٹاک روکنا ان کا فیصلہ تھاجبکہ پریس ٹاک کے بائیکاٹ کا تاثر درست نہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید بتایاکہ پریس ٹاک ریکارڈ کی گئی لیکن بہت سی باتیں تھیں جن کا بریفنگ کے دوران ذکر ہوا اور اگر وہ نشر ہوتیں تو غلط تاثر جاسکتا تھا، اس لیے میں نے حکم دیا کہ اسمبلی میں موقف پیش کرنے سے قبل اس کو نشر نہ کیاجائے تاہم وزیراعظم اس بات پر ڈٹے رہے کہ نوازشریف کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ممبران نے بھی غلط رپورٹنگ کی مذمت کی ۔
یادرہے کہ نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایاگیا تھا جس میں پاکستان کی عسکری و سویلین قیادت نے متفقہ طورپر بیان مسترد کردیاتھا جس کے بعدشاہد خاقان عباسی نے میڈیا ٹاک بھی کی تھی لیکن یہ براہ راست سرکاری ٹی وی پر بھی نشر نہیں کی گئی اور بعد میں مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیاتھا کہ یہ پریس ٹاک دکھانا ضروری نہیں تھا اور انہوں نے براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیالیکن اب وزیراعظم نے کہاہے کہ فیصلہ کرنیوالے وہ خود ہیں۔

مزید :

قومی -